📰 NEWS
🌟 **Rahmani30 Entrance Application Form 2025** is Now Open! Admission for Class 8, 9, or 11 (2025-26).   |   📢 Apply Now! Check out the details inside.

جامعہ رحمانى | اعلان داخلہ      

برائے طلبہ جديد | جامعہ رحمانى، خانقاہ، مونگير، بہار

جامعہ رحمانی، خانقاہ، مونگیر ہندوستان کا منفرد ممتاز دینی، تعلیمی، تربیتی ادارہ ہے، اس کی دینی و علمی خدمات کا دائرہ تقریبا ایک صدی پر پھیلا ہوا ہے۔جامعہ رحمانی سے فیض یافتہ حفاظ، علماء و فضلاء کی ایک بڑی جماعت ملک اور بیرون ملک میں پھیلے بے شمار اداروں میں دینی و ملی خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس سال جامعہ رحمانی کے موجودہ سرپرست امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر تعلیمی مشاورتی مجلس نے یہ طے کیا ہے کہ جامعہ رحمانی کے تمام شعبہ جات(درجہ حفظ،درجات عربی از درجہ ششم اردو تا دورہ حدیث، دار الحکمت اور شعبہ تخصص فی الافتاء) میں امسال بھی جدید طلبہ کا آن لائن داخلہ فارم بھرا جائے۔ جدید طلبہ کے داخلہ سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طلبہ اس کے مطابق داخلہ فارم پر كركے اپنى کاروائی مکمل کرلیں۔جسکی تفصیل نیچے درج ہے۔

ہدايات برائے داخلہ جديد طلبہ

فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 20/ رمضان المبارک 1443ھــ ہے۔     ❖    
داخلہ کی تمام کارروائیاں آف لائن 10/ شوال تا 15/ شوال 1443ھ جامعہ رحمانى کے دفتر میں ہوں گی۔     ❖    
مطلوبہ درجہ میں داخلہ کے لئے داخلہ امتحان میں کامیاب ہونا شرط ہے۔     ❖    
متعلقہ فارم کى مطلوبہ معلومات کو اردو اور انگريزى ميں صحيح درج کریں     ❖    

:نوٹ

:کسی بھی قسم کے سوالات اور مدد کے لیے ان نمبرات پر کال کریں
مولانا عبدالاحد رحمانی ازہری: 8102217957     ❖    
مولاناعبد العلیم رحمانی ازہری: 9142603040     ❖    
مولانا محمد مشاہد حسين ندوى: 7261898580     ❖    
مولانا محمد تسليم قاسمى: 9006522981     ❖